نعت
کاسے بنائے جانے لگے کثرتوں کے ساتھ
پیدا ہوئے حضور بڑی نعمتوں کے ساتھ
کیسا ملا شعور ظہورِ حضور سے
سردار بات کرنے لگے حکمتوں کے ساتھ
خالق نے گام گام کیا تُزک و احتشام
معراج ہو رہی ہے بڑی منتوں کے ساتھ
کیسی حیا ! حضور سے مانگو تو بار بار
وہ سب نوازتے ہیں بڑی عزتوں کے ساتھ
راتیں حرا میں سجدہ گزاری سے کٹ گئی
دن آپ کا گزرتا رہا خدمتوں کے ساتھ
پہلا قدم حضور نے رکھا زمین پر
یثرب پکارا جانے لگا جنتوں کے ساتھ
بھوک اور پیاس پتھر و روزہ سے کاٹ دی
گرہے فتوح کھلنے لگی محنتوں کے ساتھ
شائستگی سے دین کو پھیلایا آپ نے
توڑا غرورِ کفر بڑی عبرتوں کے ساتھ
دیں کے لئے صعوبتِ طائف سہے حضور
بدلے نظامِ ظلم بھی وہ شفقتوں کے ساتھ
سوچو ! نبی کو دی گئی ہر بار بیٹیاں
سمجھو ! تو کیسے نسواں جڑی رحمتوں کے ساتھ
No comments:
Post a Comment