ہمارے بارے میں

   انجمن یارانِ سخن، مالیگاؤں — تعارف

انجمن یارانِ سخن، مالیگاؤں نعت پسند نوجوانوں کی ایک متحرک اور باوقار ادبی و ثقافتی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد نعتیہ ادب اور نعتیہ شاعری کا فروغ، ترویج اور تحفظ ہے۔

یہ انجمن شہرِ مالیگاؤں کے باصلاحیت نوجوانوں کی علمی و ادبی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو سرورِ کونین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدحت و ثنا خوانی کی عالی شان روایت کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ انجمن کے اہم مقاصد میں نئی نسل میں عشقِ رسول ﷺ کے جذبے کو بیدار کرنا، نوآموز شعرا اور نعت خواں ذوقِ سخن کی آبیاری کرنا، اور نعتیہ ادب کی فکری و فنی باریکیوں سے روشناس کرانے کے لیے ادبی نشستوں اور پروگراموں کا انعقاد شامل ہے۔

انجمن یارانِ سخن کا عزم ہے کہ نعتِ پاک ﷺ کی خوشبو کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور نعتیہ شاعری کے سنجیدہ و باوقار مطالعے کو فروغ دیا جائے۔

انجمن یارانِ سخن کی جانب سے بنائے گئے رہروانِ نعت واٹس ایپ گروپ پر مسلسل طرحی مصرعے دیے جاتے ہیں جن پر متعدد مدحت نگارانِ مصطفیٰ ﷺ طبع آزمائی کرتے ہیں۔ لکھے گئے کلاموں پر تنقیدی جائزہ بھی لیا جاتا ہے ۔ اسی طرح انجمن نے کئی اہم مشاعرے بھی منعقد کیے ہیں۔ اور نعتیہ و ادبی نشستوں کا انعقاد بھی انجمن کی جانب سے کیا جاتا رہتا ہے۔ انجمن کے اراکین میں درج ذیل احباب نمایاں طور پر شامل ہیں :

No comments:

Post a Comment