Saturday, 12 September 2026

Naat E Paak By Faizan Raza

 نعت

یہ صبح رقص میں ہے اور رات جھومتی ہے
یہ کس کا جشن ہے کُل کائنات جھومتی ہے

یہ کس نے دورِ جہالت کو پُر وقار کِیا
یہ کس کے آنے سے طرزِ حیات جھومتی ہے

حضور آپ کا حسنِ ملیح حسنِ ملیح
صبیحِ کنعاں کی بے طُرفہ ذات جھومتی ہے

حضور آپ ہیں مشکل کشا ؟؟ میں سوچتا ہوں
میں سوچتا ہوں مری مشکلات ،،، جھومتی ہے

برائے ...........سیدِ عالم تجلّیاتِ ثنا
قلم پہ غش کا ہے دورہ، دوات جھومتی ہے

بہ روئے صاحبِ معراج ‍،،، دونوں کی معراج
درِ رسول پہ شاعر کی نعت جھومتی ہے

جبین کعبہ ولادت کے وقت اے فیضان
صدائے صلوا علینا کے ساتھ جھومتی ہے


No comments:

Post a Comment