انجمن یارانِ سخن، مالیگاؤں — تعارف
انجمن یارانِ سخن، مالیگاؤں نعت پسند نوجوانوں کی ایک متحرک اور باوقار ادبی و ثقافتی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد نعتیہ ادب اور نعتیہ شاعری کا فروغ، ترویج اور تحفظ ہے۔
یہ انجمن شہرِ مالیگاؤں کے باصلاحیت نوجوانوں کی علمی و ادبی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو سرورِ کونین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدحت و ثنا خوانی کی عالی شان روایت کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ انجمن کے اہم مقاصد میں نئی نسل میں عشقِ رسول ﷺ کے جذبے کو بیدار کرنا، نوآموز شعرا اور نعت خواں ذوقِ سخن کی آبیاری کرنا، اور نعتیہ ادب کی فکری و فنی باریکیوں سے روشناس کرانے کے لیے ادبی نشستوں اور پروگراموں کا انعقاد شامل ہے۔
انجمن یارانِ سخن کا عزم ہے کہ نعتِ پاک ﷺ کی خوشبو کو ہر گھر تک پہنچایا جائے اور نعتیہ شاعری کے سنجیدہ و باوقار مطالعے کو فروغ دیا جائے۔
No comments:
Post a Comment